ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موٹر گاڑیوں کے 2مشکوک چوروں کوبرہماورپولیس نے کیا گرفتار۔ 39لاکھ روپے مالیت کی5کاریں ضبط

موٹر گاڑیوں کے 2مشکوک چوروں کوبرہماورپولیس نے کیا گرفتار۔ 39لاکھ روپے مالیت کی5کاریں ضبط

Sat, 03 Aug 2019 13:30:32    S.O. News Service

برہماور3/اگست (ایس او نیوز)موٹر گاڑیاں چوری کرنے والی ٹیم کے دو مشکوک افراد کو برہماور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اوران کے ذریعے چوری کرکے فروخت کی گئی 5کاریں ضبط کی ہیں۔گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام عبداللہ اور محمد سفان ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ لوگ او ایل ایکس پر فروخت کے لئے پیش کی گئیں کاروں کو خریدنے یا لیز پر لینے میں دلچسپی دکھاتے تھے۔پھر پیشگی ٹوکن رقم دینے کے ساتھ اگریمنٹ تیار کرلیتے اور یہ موٹر گاڑیاں دوردراز مقامات پر لے جاکر وہاں کار خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے گاہکوں کو یہ یقین دلاتے تھے کہ وہی کار کے اصل مالک ہیں۔اس طرح گاڑیاں فروخت کرڈالتے تھے۔

 برہماور تعلقہ کے ہوسور نامی گاؤں کے رہنے والے سنیل (31سال) نے منگلورو کے رہنے والے مشتبہ ملزم عبداللہ (33سال) اور وٹلا کے رہنے والے محمد سفان (22سال) کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی۔عبداللہ کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ بجپے پولیس اسٹیشن میں درج ایک قتل کے معاملے میں بھی ملزم ہے۔

 برہماور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر راگھویندرا سی اڈپی ڈی وائی ایس پی جیا شنکرا ٹی آر اور برہماور سرکل انسپکٹر سری کانت کی رہنمائی میں سنیل کی شکایت پر تحقیقات اور کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ اور سفان کو گرفتار کرلیااور ان کے ذریعے بلاری کے شیوا کمار کو فروخت کی گئی موٹر گاڑیاں بر آمد کرلی گئیں۔ پولیس کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیوں میں  پانچ لاکھ روپے مالیت کی ایک اسکارپیو کار، پندرہ لاکھ روپے مالیت کی مہیندا ایکس یو وی 500کار،چار لاکھ روپے مالیت کی i-20اسپورٹس کار، سات لاکھ روپے مالیت کی مہیندرا آر یو وی کار اور آٹھ لاکھ روپے مالیت کی بریزا کار شامل ہے۔ ان کاروں کی مجموعی قیمت کا تقریباً 39لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔    


Share: